پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اسٹیبلشمنٹ اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان رابطے، یہ سلسلہ تو کبھی رکا ہی نہیں‘ محمد علی درانی نے تہلکہ خیز بیان جاری کر دیا

مولانا کے ساتھ میرا تعلق ہے، ہم دوست یار لوگ ہیں‘ کوئی اسائنمنٹ ہو یا نہ ہو مولانا فضل الرحمان کے ساتھ میرا ملاقاتوں کا سلسلہ کبھی نہیں رکا

فنکشنل لیگ کے رہنماء محمد علی درانی نے تہلکہ خیز بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان رابطوں کا سلسلہ تو کبھی رکا ہی نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق فنکشنل لیگ کے رہنما محمد علی درانی نے انکشاف کیا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا سلسلہ کبھی رکا ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ میرا تعلق ہے، ہم دوست یار لوگ ہیں۔ کوئی اسائنمنٹ ہو یا نہ ہو مولانا فضل الرحمان کے ساتھ میرا ملاقاتوں کا سلسلہ کبھی نہیں رکا۔ ہم ایک دوسرے کو مشورے دیتے ہیں، وہ میرے استاد بھی ہیں۔ میں ان سے رہنمائی بھی لیتا ہوں۔ واضح رہے کہ ملک میں اسٹیبلشمنٹ اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کی گونج سنائی دے رہی ہے جس کی ایک کڑی فنکشنل لیگ کے رہنما محمد علی درانی کی جیل میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات کو بھی قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں