پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے کا معاملہ، آصف زرداری اور نوازشریف ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے یا نہیں؟ حقیقت کھل گئی

احسن اقبال نے دعوی کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی سوچ میں ہم آہنگی ہے

حکومت کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے کا معاملہ، سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نوازشریف ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے یا نہیں؟ حقیقت کھل گئی۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے انکشاف کیا کہ کل کی ملاقات میں فضل الرحمان نے محمد علی درانی سے کہہ دیا ہے کہ جب تک عمران خان ہے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف لانگ مارچ کا حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے، عمران خان نے اپنی ناکامی کے سائے قومی اداروں پر ڈال کر ان کا امیج خراب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قومی احتساب بیورو (نیب)کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 19 جنوری کو پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں