پاکستان

پاکستان پر مشکل وقت آگیا، غیر ملکی بینک ملک کو پیسہ دیں گے یا نہیں؟ حکومت کو کیا کرنا چاہیے؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے خبردار کر دیا

ملک کا پیسہ ضائع ہوتا جا رہا ہے، نیب نے برطانیہ میں پیسہ لگایا، ریکورٹ کیس میں پیسہ لگا‘ پہلے مقامی سطح پر کرپشن کیسز میں پیسہ لگایا جاتا تھا

سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے پاکستانی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر مشکل وقت آگیا ہے اور غیر ملکی بینک ملک کو پیسہ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے حکومت کو خبردار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت، سفارتی و خارجی تعلقات اور سکیورٹی چیلنجز حکومت کی ترجیحات ہونی چاہیے۔ تجزیہ کار نے کہا کہ ملک کا پیسہ ضائع ہوتا جا رہا ہے، نیب نے برطانیہ میں پیسہ لگایا، ریکورٹ کیس میں پیسہ لگا۔ پہلے مقامی سطح پر کرپشن کیسز میں پیسہ لگایا جاتا تھا، جس میں ملزم ویکٹری کا نشان دکھا کر بری ہو جا تا ہے۔ اب ہی کام بین الاقوامی سطح پر بھی شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے حکومت کو آنے والے حالات سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ باہر کے بینک پاکستان کو پیسہ نہیں دیں گے چاہے وہ پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت کیوں نہ ہو، انہیں خود اس وقت پیسوں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں