پاکستان

ق لیگ عوام کےلئےکیا کرہی ہے؟اسپیکرپنجاب اسمبلی نےبتا دیا

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق حکومت کی اتحادی جماعت کی حیثیت سے عوامی ریلیف کیلئے بھرپور کام کررہی ہے

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق حکومت کی اتحادی جماعت کی حیثیت سے عوامی ریلیف کیلئے بھرپور کام کررہی ہے۔عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ملکی حالات اجتماعی کاوشوں کا تقاضا کررہے ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے وزیر معدنیات پنجاب حافظ عمار یاسر نے ملاقات کی۔  اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت ہو یا اپوزیشن، سب کو ملکر عوامی مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔  چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں میں تیزی لاکر عوامی ریلیف کو فوکس کرنا ہوگا۔  دوسری جانب حافظ عمار یاسر نے بتایا کہ محکمہ معدنیات کی جانب سے 16 کمپنیوں کو سیمنٹ لائسنس جاری کیے گئے جس سے پنجاب میں 560 ارب کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں