پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان کی حکومت،وزیرخارجہ نے سرپرائز دیدیا

وزیراعظم عمران خان کی حکومت 31 جنوری تک گھرچلی جائےگی یا نہیں؟وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےسرپرائزدے کرسیسدانوں کو حیران کردیا

وزیراعظم عمران خان کی حکومت 31 جنوری تک گھرچلی جائےگی یا نہیں؟وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےسرپرائزدے کرسیسدانوں کو حیران کردیا۔  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کودوٹوک جواب دیتےہوئےکہا کہ 31 جنوری کو حکومت مستعفی نہیں ہوگی۔ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان کوایوان کا اعتماد حاصل ہے، اپوزیشن کےکہنےپرمستعفی کیوں ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کی اصلیت پہچان چکے ہیں، ان کے جلسے جلوسوں میں جان نہیں ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن اسلام آباد آئی تو خوش آمدید کہیں گے، ان کی یہ حسرت بھی پوری ہو جائے۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دے کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مستعفی ہونے سے متعلق اپوزیشن کا مطالبہ یکسر مسترد کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ بیروزگاروں کا ٹولہ جاتی عمرہ میں اکھٹا تھا، پی ڈی ایم نے ایک بار پھر قومی اداروں کو نشانے پر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام افواج پاکستان کے متعلق پی ڈی ایم کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں