پاکستان

"کورونا میں شدت آگئی”۔۔۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث لاہور ،گوجرانوالہ اور ملتان کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

لاہورکے 8،گوجرانوالہ اور ملتان کے مزید ایک ایک علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔انتطامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ اور دفاتربند رہیں گے۔خیال رہے کہ آج پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 53 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 10ہزار 311 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں