پاکستان

مریم نواز کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ محنت کرنے والے بے گناہ انسانوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی معاشرے کو گہرے زخم دیکھنے پڑ رہے ہیں۔مریم نے مطالبہ کیا کہ جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ کو مالی پیکج دیا جائے، بچوں کی تعلیم کا سرکاری خرچ پر بندوبست کیا جائے۔

متعلقہ خبریں