پاکستان

شہباز شریف نے دوبارہ میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست کر دی

شہباز شریف نے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کر دی۔

شہباز شریف، حمزہ شہباز و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کی۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا لیکن شہباز شریف کے وکیل اسلام آباد میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوئے۔دوران سماعت شہباز شریف نے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کی جس پر فاضل جج نے کہا کہ آپ تحریری درخواست دیں، میں اس پر قانون کے مطابق حکم دوں گا۔

متعلقہ خبریں