پاکستان

"سبق یاد نہ کرنے کی سزا”۔۔۔مدرسے کا طالب علم استاد کے تشدد سے جاں بحق

پنجاب کے ضلع ہاڑی میں قرآن حفظ کرنے والے طالب علم کو سبق یاد نہ کرنے پر استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا، آٹھ سالہ طالبعلم تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانا صدر کی حدود چک 214 ای بی بنگالہ میں پیش آیا جہاں مدرسے میں حفظ قرآن کے 8 سالہ طالبعلم مبشر یاسین کو سبق یاد نہ ہونے پر استاد عمران یعقوب نے تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق تشدد کے دوران 8 سالہ بچے کی حالت غیر ہو گئی اور طبی امداد ملنے سے قبل ہی طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔

پولیس ملزم عمران یعقوب کو گرفتار کر لیا اور طالبعلم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں