پاکستان

"قومی ادارہ صحت کی پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق”۔۔۔ ماہرین نے سر جوڑ لئے

قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ  لے کر  این آئی ایچ بھجوا دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی محققین نے بھی کورونا کی نئی قسم سے بچاؤکے لیےسر جوڑ لیے ہیں۔ کورونا کی نئی قسم ہر تحقیق کی ذمہ داری محققین کو سونپ دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں