پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پی ڈی ایم کا چورن نہیں بک سکا، یہ کون سی نئی چیز سیاست کے بازار میں لائیں گے؟ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے طنز کے تیر برسا دیئے

مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری تو نئے مہمان ہیں، مولانا فضل الرحمان جیسے پرانے گھاگ نے غیرذمہ دارانہ گفتگو کی

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا چورن نہیں بک سکا اور اب یہ اپنی سیاست چمکانے کیلئے نیا چورن بازار میں لائیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مکمل پٹ گئی ہے، ان کا چورن نہیں بکا لہذا وہ کوئی نیا چورنا بازار میں لائیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری تو نئے مہمان ہیں، مولانا فضل الرحمان جیسے پرانے گھاگ نے غیرذمہ دارانہ گفتگو کی، اس سے لگتا ہے ہوش کی بجائے جوش پر حکمت عملی بنائی گئی جو بری طرح پٹ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں