پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ نہیں ہوگا؟ اگر سلیکٹڈ وزیراعظم نے یہ قدم اٹھا لیا‘ مریم نواز نے حکومت کے ہوش اڑا دینے والی خبر سنا دی

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کا لانگ مارچ کا پلان بالکل ہے، لانگ مارچ ہوگا: نائب صدر مسلم لیگ ن

مریم نواز نے حکومت کے ہوش اڑا دینے والی خبر سناتے ہوئے کہا کہ اگر سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان یہ قدم اٹھائیں گے تو پی ڈی ایم کا لانگ مارچ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بہاولپور سے لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کی عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سنا تھا بہاولپور والے سیاسی ریلیوں میں شریک نہیں ہوتے لیکن کل بہاولپور کی عوام نے ریکارڈ توڑدیا۔ مریم نواز نے کہا کہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان لوگوں کی سہولت اور موسم کو دیکھتے ہوئے کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ استعفے ہوں گے انشا اللہ، 31جنوری تک اگر وہ عزت سے جانے پر راضی نہیں تو عوام کوئی اور فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں