پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شہباز شریف کو پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمدحسان میں جھگڑا کیوں ہوا؟اصل وجوہات بھی سامنے آگئیں، ہر کوئی حیران

خواجہ سعد رفیق لاہور جلسے سے متعلق شہباز شریف کو بریفنگ دے رہے تھے، میرے خلاف غلط باتیں شہباز شریف کو خواجہ سعد رفیق نے بتائی

قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان میں جھگڑا کیوں ہوا، اس حوالہ سے اصل وجوہات بھی سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، دوران شہبازشریف سمیت لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، اس دوران خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا اور خواجہ احمد حسان نے کمرہ عدالت میں شہباز شریف کے سامنے خواجہ سعد رفیق کو شٹ اپ کہہ دیا، تاہم شہباز شریف نے سیٹ سے اٹھ کر دونوں کے درمیان بچ بچا کروایا۔

خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق لاہور جلسے سے متعلق شہباز شریف کو بریفنگ دے رہے تھے، میرے خلاف غلط باتیں شہباز شریف کو خواجہ سعد رفیق نے بتائی۔ دوسری جانب عدالت نے شہباز شریف کی استدعا ہر سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی، شبہازشریف نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ میرے وکیل بیمار ہیں، انہوں نے آج سپریم کورٹ بھی پیش ہونا تھا لیکن وہ بیماری کے باعث وہاں بھی پیش نہیں ہوئے، عدالت سے بڑے ادب سے گزارش کر رہا ہوں کہ آج سماعت نہ کی جائے۔

متعلقہ خبریں