پاکستان

پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتراز احسن اب کون سی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں؟ وہ خود ہی بڑا سچ زبان پر لے آئے

میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ جو دوسروں کو سٹھیایا ہوا کہہ رہے ہیں ان کی اپنی حیثیت کیا ہے‘ ان کا دماغ گھوما ہوا ہے

پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتراز احسن اب کون سی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں؟ وہ خود ہی بڑا سچ زبان پر لے آئے جس کے بعد جیالوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن سے سوال کیا گیا کہ آپ کے متعلق احسن اقبال نے سخت جملوں کا استعمال کیا اور کہا کہ اعتزاز احسن ایک سٹھیائے ہوئے شخص ہیں جنہیں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لینی چاہیے، وہ پیپلز پارٹی کو بدنام کر رہے ہیں۔جس کا جواب دیتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ جو دوسروں کو سٹھیایا ہوا کہہ رہے ہیں ان کی اپنی حیثیت کیا ہے۔ ان کا دماغ گھوما ہوا ہے کیونکہ ان کے اپنے اوپر کیس بنایا ہوا ہے،اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ میں ایک اور چیز واضح کر دوں کہ میرا کوئی ٹویٹر اکانٹ نہیں ہے۔نواز شریف کی واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی ممکن نہیں۔ وہ اپنی پارٹی کی پالیسی کے ساتھ نہیں چلتے، انہیں اب پی ٹی آئی جوائن کر لینی چاہئیے۔پتہ نہیں کیوں وہ پی ٹی آئی جوائن کرنے میں شرمندہ ہیں۔اگر اعتزاز احسن پی ٹی آئی جوائن کریں گے تو انہیں اچھی خاصی پوزیشن بھی مل جائے گی۔انہیں سینیٹر بنا دیں گے یا پھر قومی اسمبلی میں بھی لے آئیں گے۔ہو سکتا ہے انہیں ایڈوائزر بھی بنا دیا جائے۔واضح رہے کہ اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ حکومت کے خاتمے کیلئے قانونی طور پر کم سے کم 259 اراکین اسمبلی کا مستعفی ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں