پاکستان

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے حکومت کو بڑا چیلنج کر دیا

این آر او شوکت عزیز کی کابینہ سے نکلا تھا جو پرویز مشرف کے سامنے پیش کیا گیا، ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کر دی جائے

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے حکومت کو بڑا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ثابت کر دو کہ پیپلز پارٹی نے این آر او لیا تو استعفیٰ دے دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ثابت کردے کہ پیپلز پارٹی نے این آر او لیا تو استعفیٰ دے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ اس نے این آر او لیا لیکن این آر او کسی اور نے لیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ این آر او شوکت عزیز کی کابینہ سے نکلا تھا جو پرویز مشرف کے سامنے پیش کیا گیا، ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کر دی جائے۔

متعلقہ خبریں