پاکستان

عمران خان نے(نیب) کی طرفداری کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی

اینٹی کرپشن نے 27 ماہ میں 206 ارب کی ریکوری کی، کرپٹ حکمرانوں کے 10 سالہ سیاہ دور میں صرف 3 ارب روپے کی ریکوری کی تھی

وزیراعظم عمران خان نے احتساب بیورو (نیب) کی طرف کیوں کی؟ بڑی وجہ سامنے آگئی‘ انہوں نے کہا ہے کہ نیب نے 2019ء اور 2020ء میں 389 ارب روپے کی ریکوری کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2008ء سے 2018ء تک نیب نے 10 سال میں 104 ارب روپے کی ریکوری کی تھی اور یہ دس سال کرپٹ حکمرانوں کے سیاہ دور میں رہا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں اینٹی کرپشن نے 27 ماہ میں 206 ارب کی ریکوری کی، اینٹی کرپشن نے کرپٹ حکمرانوں کے 10 سالہ سیاہ دور میں صرف 3 ارب روپے کی ریکوری کی تھی، وزیراعظم نے کہا کہ یہ احتساب کے واضح اشارے ہیں کہ جب ادارے آزاد ہوں اور ریاستی ادارے سیاسی مداخلت کے بغیر کام کریں تو قوم کو فائدہ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں