پاکستان

"ذاتی پسند ناپسند پر ٹرانسفر اور پوسٹنگ محکموں کو برباد کر رہی ہے”…ایس پی عائشہ بٹ نے محکمہ پولیس کی حقیقت کھول دی

 لاہور سے تعلق رکھنے والی معروف یس پی عائشہ بٹ اپنے ہی محکمے کے خلاف بول پڑیں، ٹوئٹر پر ایس پی عائشہ بٹ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں ایس پی عائشہ بٹ کا کہنا ہے کہ ذاتی پسند ناپسند پر ٹرانسفر اور پوسٹنگ محکموں کو برباد کر رہی ہے، پسند نا پسند کی بنیاد پر افسروں کا کیریئر بھی متاثر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افسوس! اس بات کو چھپانے کے لیے کرپشن اور کام نہ کرنے کا الزام لگا دیا جاتا۔عائشہ بٹ پولیس ٹریننگ کالج میں ایس پی ٹریننگ تعینات ہیں جنہوں نےمیڈیا کو بھی بتایا کہ دیگر محکموں میں بھی اسی طرح کیا جاتا ہے۔

ایس پی عائشہ بٹ کے شوہر عبدالوہاب لاہور میں ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عبد الوہاب کو سابقہ سی سی پی او عمر شیخ کے کہنے پر ہی تعینات کیا گیا تھا، تاہم عمر شیخ نے میاں بیوی دونوں کی اکٹھی پوسٹنگ پر اعتراض کیا تھا۔

متعلقہ خبریں