پاکستان

اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکا سابق وزیراعظم نوازشریف کو پناہ دے گا مگر انہیں حکومت پاکستان یہ چیز نہیں دے گی؟ ہر طرف ہنگامہ برپا ہوگیا

فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ ختم ہو جائے گا اور وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے دوبارہ جاری نہ کرنے کااعلان کیا گیا ہے

اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکا سابق وزیراعظم نوازشریف کو پنا ہ دے گا مگر انہیں حکومت پاکستان یہ چیز نہیں دے گی؟ جس کے بعد ہر طرف ہنگامہ برپا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے رابطے جاری ہیں، جبکہ سعودی عرب کئی دنوں سے نواز شریف کو ریسکیو کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم مسلم لیگ ن کے قائد سعودی عرب جانے یا نہ جانے سے متعلق فیصلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ ختم ہو جائے گا اور وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے دوبارہ جاری نہ کرنے کااعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد نواز شریف برطانیہ میں غیر قانونی ہو جائیں اور انہیں کسی بھی وقت ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے۔

سینئر تجزیہ کار نے نواز شریف سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نواز شریف کو پناہ ضرور دے گا لیکن انہیں پاسپورٹ نہیں ملے گا۔ تجزیہ کار نے مزید کہا کہ نواز شریف سعودی عرب نہیں جائیں گے کیونکہ انہوں نے عدالتوں میں بیماری کے علاج کی درخواست کی ہے اور اگر وہ سعودی عرب جاتے ہیں تو ان کے سعودی عرب جانے سے ان کی جماعت کا بیانیہ ختم ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں