پاکستان

ڈالر نے ایک بار پھر روپے کو دھول چٹا دی‘ ایسا جمپ لگا لیا کہ امریکی کرنسی کے بیوپاریوں کے وارے نیارے ہو گئے

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 17 فیصد اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 15 پیسے کا ہو گیاہے

ڈالر نے ایک بار پھر روپے کو دھول چٹا دی‘ ایسا جمپ لگا لیا کہ امریکی کرنسی کے بیوپاریوں کے وارے نیارے ہو گئے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی دیکھنے میں نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 17 فیصد اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 15 پیسے کا ہو گیاہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں نہیں آ رہی ہے، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 44 ہزار 686 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں 79 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 44 ہزار 766 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے۔

متعلقہ خبریں