پاکستان

"کورونا کے وار تم نہ سکے”۔۔۔ملک میں مزید 52 افراد انتقال کرگئے

ملک میں کورونا سے مزید 52 افراد انتقال کرگئے اور 2100 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38917 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2118 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 52 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 5.6 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10461 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 92594 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33740 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4033 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 448393 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں