پاکستان

کورونا سے مزید 50 اموات، 2400 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 50 افراد انتقال کرگئے اور 2400 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40509 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2482 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 50 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 5.7 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10511 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 95075 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34049 ہے۔

متعلقہ خبریں