پاکستان

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کورونا سے جاں بحق

کورونا وائرس ایک اور سیاستدان کی جان لے گیا۔ مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کورونا سے جاں بحق ہوگئیں، منیرہ یامین ستی کافی دنوں سے کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر تھیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 50 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 511 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 75 ہوگئی۔

متعلقہ خبریں