پاکستان

وزیراعظم عمران خان سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملنے کوئٹہ جائیں گے یا نہیں؟ شبلی فراز سچ سب کے سامنے لے آئے

وزیراعظم عمران خان سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملنے کوئٹہ ضرور جائیں گے: وفاقی وزیر اطلاعات کی یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملنے کوئٹہ جائیں گے یا نہیں اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سچ سب کے سامنے لے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مچھ میں جو بھی ہوا غلط ہوا اس پر سیاسی بات نہیں کرنی چاہیے، سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔ شبلی فرازکا کہنا ہے کہ بعض لوگ سیاست کرتے ہیں اور پیچیدگی پیدا کردیتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ شہدا کی تدفین بخیرو خوبی ہوجائے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم کے کوئٹہ جانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔

متعلقہ خبریں