پاکستان

"ہم نے دونوں بہنوں کو رسیوں سے باندھا اور۔۔۔۔۔” دہرے قتل کے ملزم کے سنسنی خیز انکشافات

لاہور کے علاقہ کاہنہ میں سگی بہنوں کے دہرے قتل کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے اور  گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔

ملزمان کا پولیس کو ابتدائ بیان بھی منظر عام پر آ گیا ہے جس کے مطابق ملزم نعیم نے بتایا ہے کہ  اس کی  ساجدہ کے ساتھ دوستی تھی اور مقتولہ ساجدہ نے اسے گھر بلایا تھا۔ملزم کا کہنا ہے کہ  مقتولہ ساجدہ نے مجھے گھر بلا کر میری غیر اخلاقی ویڈیو بنائی۔ مقتولہ مجھے ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرتی تھی۔ میں نے فیکٹری ورکر اعجاز کے ساتھ مل کر ساجدہ  کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ  مقتولہ ساجدہ نے سسر کے چالیسویں کے لیے مجھ سے دس ہزار ادھار مانگا۔  میں نے ساجدہ کو پیسے دینے کے لئے سوئے آصل کھیتوں کے پاس بلایا جہاں ساجدہ اپنی بہن عابدہ کو بھی ہمراہ لائی۔

اعترافی بیان میں ملزم نے بتایا کہ  سوئے آصل کھیتوں میں ہم نے دونوں بہنوں کو رسیوں کے ساتھ باندھا اور باندھنے کے بعد گلہ دبا کر انہیں قتل کر دیا۔ قتل کے بعد دونوں کی لاشیں نالے میں پھینک دیں۔

متعلقہ خبریں