پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم عمران خان کوئٹہ کیوں نہیں جا رہے؟ ایجنسیوں کی طرف سے کیا پیغام ملا؟سینئرصحافی عارف حمید بھٹی نے حیران کن دعویٰ کر کے ملک میں طوفان برپا کر دیا

وزیراعظم کو سکیورٹی کلیئرنس نہیں ملی‘ پاکستان کی ایجنسیوں نے ایک کال ٹریس کی ہے کہ اگر عمران خان کوئٹہ آئے تو ان پر حملہ ہو سکتا ہے

وزیراعظم عمران خان کوئٹہ کیوں نہیں جا رہے؟ ایجنسیوں کی طرف سے کیا پیغام ملا؟سینئرصحافی عارف حمید بھٹی نے حیران کن دعویٰ کر کے ملک میں طوفان برپا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آخر وہ کون سی وجوہات ہیں جن کی بنا پر وزیراعظم عمران خان کوئٹہ نہیں جا رہے اس کے متعلق بات کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو سکیورٹی کلیئرنس نہیں ملی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی ایجنسیوں نے بھارت کی ایک کال ٹریس کی ہے کہ اگر عمران خان کوئٹہ آئے تو ان پر حملہ ہو سکتا ہے۔ میری اطلاعات کے مطابق اس کال کو ٹریس کیے جانے کے بعد ہزارہ برادری کے مظاہرین کی سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے کہ خدانخواستہ ان پر دوبارہ حملہ نہ ہو جائے۔

عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو مظاہرین کے لیے بلیک میل کا لفظ استعمال کرنا زیب نہیں دیتا،میرے خیال سے وزیراعظم کو یہ الفاظ واپس لینے چاہئیے۔ان کو کہنا چاہیے تھا کہ شہدا کو دفنا دینا چاہیے، میں جلد کوئٹہ آؤں گا۔وزیراعظم کے الفاظ کا چنا ٹھیک نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑی تکلیف دن بات ہے، شاید وہ بھول گئے ہیں کہ وہ ایک ملک کے وزیراعظم ہیں۔ ایک طرف وہ ہزاراہ برادری کے غم میں شریک ہونے کی باتیں کرتے ہیں تو دوسری طرف بلیک میل کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔ایسے موقع پر کبھی بھی کسی کے زخموں پر نمک نہیں چھڑکتے۔مجھے لگتا ہے کہ وزیراعظم کے کچھ نادان ترجمان ان کے لیے بہت مشکل پیدا کریں گے۔پورے ملک میں اس واقعے پر احتجاج ہو رہا ہے اور اس احتجاج کو بلیک میل کا نام دینا درست نہیں۔

متعلقہ خبریں