پاکستان

تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے سینیٹ الیکشن سے قبل فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ کیوں طلب کیا؟ اصل کہانی منظر عام پر آگئی

سندھ اسمبلی میں کمزور پوزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کرلیا، فردوس شمیم نقوی نے اپنے استعفے کی تصدیق کردی

تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے سینیٹ الیکشن سے قبل فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ کیوں طلب کیا؟ اس حوالے سے اصل کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سے مقابلے کے لیے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کوان کی اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں نے کمزور امیدوار قرار دے دیا اور ایک مرتبہ پھر پارٹی کی اعلی قیادت نے فردوس شمیم نقوی سے اپوزیشن لیڈر کی نشست سے استعفیٰ طلب کرلیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل فردوس شمیم نقوی نے وزیراعظم سمیت اعلی قیادت پر تنقید کی تھی جس کے بعد بھی فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ مانگا گیا تھا جس کے بعد فردوس نقوی نے ہم خیال اراکین صوبائی اسمبلی کے ذریعے معاملہ حل کروالیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فردوش شمیم کے بعد حلیم عادل شیخ قائد حزب اختلاف کے لیے مضبوط امیدواربن گئے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا ٹاک میں اپنے استعفے کی تصدیق کی تاہم انہوں نے وجوہات بتانے سے انکار کردیا۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ انہوں نے اپنے استعفیٰ وزیراعظم کو بھیج دیا ہے، مستعفی ہونے کی وجوہات ابھی نہیں بتا سکتے۔

متعلقہ خبریں