پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاور سیکٹر کا قرضہ کتنے ارب کا ہوگیا؟ اور اس کے نتائج عوام پر کیسے پڑرہے ہیں؟ حکومت کو ہلا دینے والی رپورٹ منظر عام پر آ گئی

رواں مالی سال وزارت خزانہ نے پاور سیکٹر کیلئے 140ارب روپے سبسڈی رکھی ہے جبکہ 317ارب روپے کی سبسڈی درکار ہوگی

پاور سیکٹر کا قرضہ کتنے ارب کا ہوگیا؟ اور اس کے نتائج عوام پر کیسے پڑرہے ہیں؟ حکومت کو ہلا دینے والی رپورٹ منظر عام پر آ گئی اور جب کہ 317 ارب روپے کی سبسڈی درکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2 ہزار 300 ارب روپے سے تجاوز کرگیا، وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نومبر تک گردشی قرض 155ارب روپے بڑھا۔ نومبر کے آخر تک گردشی قرضہ 2 ہزار 306 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا۔ رواں مالی سال وزارت خزانہ نے پاور سیکٹر کیلئے 140ارب روپے سبسڈی رکھی ہے جبکہ 317ارب روپے کی سبسڈی درکار ہوگی۔

متعلقہ خبریں