پاکستان

وزیراعظم نےسانحہ مچھ کےمتاثرین کوجواب دے دیا،کیا کچھ کہا؟پتا چل گیا

وزیراعظم سے ملاقات کےلیےمتاثرہ خاندانوں کوسرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی بلایا گیا

وزیراعظم سے ملاقات کےلیےمتاثرہ خاندانوں کوسرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی بلایا گیا۔ ملاقات کےبعد میڈیا سےگفتگومیں رہنما مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیوایم) آغارضا نےبتایا کہ وزیراعظم نےکہا کہ بلیک میلنگ کا لفظ پی ڈی ایم کی قیادت کےلیےاستعمال کیا تھا۔ آغا رضا کےمطابق وزیراعظم نےیقین دہانی کرائی ہےکہ طےپائےگئےمعاملات پرعملدرآمد ہوگا۔ آغا رضا نےیہ بھی کہا کہ ان کا کوئی ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں تھا،دھرنا شہداء کےلواحقین کی جانب سےدیاگیا،صوباِئی حکومت کےاعلان کردہ 15لاکھ روپےلواحقین کومل چکےہیں،وفاق کی جانب سےاعلان کردہ معاوضےکی رقم بعد میں دی جائےگی۔

متعلقہ خبریں