پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ‘ عمران خان کے لئے نحوست کا باعث بن سکتا ہے؟ سینئر خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے عمران خان کو صاف صاف بتا دیا

میں نہیں کہنا چاہتی تھی مگر اسلام آباد میں مضبوط خبریں ہیں کہ وزیراعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جہاں میت سامنے پڑی ہو وہاں جانے سے گریز کریں

وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ کیا عمران خان کے لئے نحوست کا باعث بن سکتا ہے؟سینئر خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے عمران خان کو صاف صاف بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ یں نہیں کہنا چاہتی تھی مگر اسلام آباد میں گزشتہ کئی دنوں سے مضبوط خبریں ہیں کہ وزیراعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جہاں میت سامنے پڑی ہو وہاں جانے سے گریز کریں کہ وبال آ سکتا ہے یہ حکومت کے لیے نحوست ہے، جس طرح آج حکومت کا رویہ ہے اوربیانات دیے گئے ہیں اب لگتا ہے اِن میں کچھ صداقت ہی ہو۔

ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ لیکن اب بھی میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ محض افواہ ہے اور دلی دعا ہے کہ وزیراعظم عوام کی اس سوچ کو غلط ثابت کریں، اپنے آج کے الفاظ واپس لیں، اور فی الفور ہزارہ برادری کے پاس جائیں تاکہ شہدا کی تدفین ہو سکے۔ جب تک شہدا کی تدفین نہیں ہو گی، گناہ تمام ریاست کے سر ہو گا، مرنا ہم سب نے ہے۔

متعلقہ خبریں