پاکستان

اپوزیشن کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف کس قسم کی مارچ شیٹ تیار کرنا ہوگی؟ زبردست مشورہ دے دیا گیا‘ سب حیران رہ گئے

عمران خان بھی 126دن کے دھرنے کے باوجود حکومت گرانے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے بلکہ مایوس و نامراد ہو کر گھر لوٹے تھے

اپوزیشن کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف کس قسم کی مارچ شیٹ تیار کرنا ہوگی؟ اس حوالے سے ان کو زبردست مشورہ دے دیا گیا‘ سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی تحریک کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا انہیں اپنا ہدف حاصل کرنے میں ناکامی رہی نہ وہ حکومت کو گرا سکے، نہ اجتماعی استعفے دے سکے اور نہ سینیٹ کا الیکشن رکوا سکے۔ مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پی ڈی ایم کی تحریک مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔ ہو سکتا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کا دوسرا مرحلہ اس سے بھی زیادہ خوفناک اورخطرناک ہو۔

قومی اتحاد کی تحریک بھی پہلے مرحلے میں کامیاب نہیں ہوئی تھی کئی مرحلوں کے بعد اسے کامیابی ملی تھی، عمران خان بھی 126دن کے دھرنے کے باوجود حکومت گرانے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے بلکہ مایوس و نامراد ہو کر گھر لوٹے تھے۔ مگر وہ پھر سے اٹھتے اور نیا مرحلہ شروع کرتے رہے، پی ڈی ایم بھی ظاہر ہے ایسا ہی کرے گی۔ وزیراعظم کی پانچ سالہ مدت میں سے آدھی مکمل ہونے کو ہے ان کا اڑھائی سالہ دورِ عروج گزر گیا اب اڑھائی سالہ دورِ زوال آ رہا ہے، ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپوزیشن کو پارلیمان کے اندر کی سیاست میں لائیں، ان سے مذاکرات کا ایسا دور شروع کریں جس سے ضروری قانون سازی ممکن ہو سکے۔

متعلقہ خبریں