پاکستان

پنجاب اورسندھ میں شدید دھند کی حکمرانی برقرار

 ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہےگا

آج پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا جبکہ پنجاب میں گوجرا نوالہ، لاہور، خوشاب، نورپورتھل، سرگودھا، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال ، گجرات ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جوہر آباد، جھنگ، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، خانیوال، ساہیوال، خان پور اور رحیم یار خان میں شدید دھند چھائی رہی۔

صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ سندھ کے علاقوں گھوٹگی ،خیر پور،سکھر اور لاڑکانہ میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے۔ بالا کوٹ، خیبرپختونخوا کے علاقوں مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

 

متعلقہ خبریں