پاکستان

ہمارا اگلا ہدف استعفےدینا نہیں بلکہ؟نون لیگی رہنما کا چونکا دینےوالا اعلان

خرم دستگیرکا کہنا ہےکہ استعفےسینٹ کےانتخابات کےبعد دیئےجائیں گےلیکن استعفےدینا ہدف نہیں

مسلم لیگ ن کےرہنما خرم دستگیرکا کہنا ہےکہ استعفےسینٹ کےانتخابات کےبعد دیئےجائیں گےلیکن استعفےدینا ہدف نہیں،ہمارا ہدف اگلے انتخابات کروانا ہے۔ مسلم لیگ ن کےپارلیمانی بورڈ کےاجلاس کےبعد میڈیا سےگفتگوکےدوران خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ ہم استعفی ضرور دیں گےلیکن ہمارا ہدف ملک میں صاف شفاف اورمداخلت سےپاک انتخابات کا انعقاد ہے۔ انہوں نےکہا کہ جس کا جووقت آئےگا اس کےمطابق حربے استعمال کریں گےاستعفےایسےوقت میں دیئےجائیں گےجب ہم سمجھےگےکہ پارلیمان کا چلنا اب مشکل ہے۔

متعلقہ خبریں