پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نئےکورونا کیسزاوراموات،ملک بھرمیں طوفان برپا ہوگیا

پاکستان میں کورونا کی صورت حال کیسی؟ نئےکیسزاوراموات میں کمی ہوئی یا اضافہ؟ہوشربا حقائق سامنےآنےکےبعد ملک بھرمیں طوفان برپا ہوگیا

پاکستان میں کورونا کی صورت حال کیسی؟ نئےکیسزاوراموات میں کمی ہوئی یا اضافہ؟ہوشربا حقائق سامنےآنےکےبعد ملک بھرمیں طوفان برپا ہوگیا،کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کےمزید 46 افراد جاں بحق ہوئےجب کہ 2 ہزارسےزائد مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 46 افراد جاں بحق جب کہ 2 ہزار 899 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔

ملک بھرمیں اب تک 10 ہزار644 اموات ہوئیں جب کہ اب تک کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد 5 لاکھ 02 ہزار 416 ہوگئی۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 969 ہے اورفعال کیسوں کی تعداد 34 ہزار 803 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار410 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ ملک بھرمیں اب تک 70 لاکھ 88 ہزار 014 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 25 ہزار509، پنجاب ایک لاکھ 44 ہزار 909 ، خیبرپختونخوا 61 ہزار 148، بلوچستان میں 18 ہزار373 کیسز، ‏اسلام آباد 39 ہزار 120، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 کیسز ، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار478 ہوگئی۔

متعلقہ خبریں