پاکستان

ملک گیربریک ڈاؤن،وزارت توانائی وجہ معلوم کرنےمیں ناکام

ملک گیر بجلی کا بریک ڈاؤن رات بارہ بجے سے پہلے ہوا لیکن وزارت توانائی اب تک فالٹ کی اصل وجہ تلاش نہیں کرسکی

ملک گیر بجلی کا بریک ڈاؤن رات بارہ بجے سے پہلے ہوا لیکن وزارت توانائی اب تک فالٹ کی اصل وجہ تلاش نہیں کرسکی۔ وزیر توانائی عمر ایوب کہتے ہیں دھند کے باعث فالٹ تلاش کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمرایوب نے یہ بھی بتایا کہ گدو پاور پلانٹ میں خرابی کے باعث تربیلا ، منگلا پر دس ہزارسے زیادہ میگاواٹ ایک دم سے غائب ہوگئی، بجلی کی مکمل بحالی میں مزید چند گھنٹے لگیں گے۔

متعلقہ خبریں