پاکستان

نوازشریف کےلگائےپاورپلانٹس بلیک میل کررہےہیں

مسلم لیگ  (ن) نے گزشتہ شب ملک بھرمیں بجلی کے بریک ڈاؤن پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ  (ن) نے گزشتہ شب ملک بھرمیں بجلی کے بریک ڈاؤن پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ بدترین بجلی شٹ ڈاؤن سے ثابت ہوا کہ یہ حکومت نالائق اور نااہل ہے، اس ملک سے مزید نہ کھیلیں، استعفے دیں اور گھر جائیں۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزراء کی بجلی بریک ڈاؤن پرپریس کانفرنس کو جھوٹ کا خبرنامہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ‎بریک ڈاؤن کا ابھی تک آپ کو معلوم نہیں ہوسکا لیکن یہ پتا چل گیا کہ نوازشریف اس کا ذمے دار ہے؟ ‎

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےقوم کواٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سےنجات دلائی،نئے پاورپلانٹس لگائےجوسلیکٹڈ چلا بھی نہیں پارہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ اگر ترسیل کا نظام خراب تھا تو 18 گھنٹےکی لوڈشیڈنگ صفرکیسے ہوئی؟ حکمرانوں کی حالت دیکھ کر ’بندر کے ہاتھ استرا‘ والی مثال باربارقوم کےذہن میں آرہی ہے،جب حکمران چور،نالائق اورنااہل ہوتواندھیرا قوم کا مقدربن جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں