پاکستان

پاور بریک اؤن” تحقیقاتی کمیٹی قائم، کئی افسران معطل”

 ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

پاکستان بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ جاننے کے لیے حکومت نے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے، گدو تھرمل پاور کے 7 افسران و ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کا کہنا ہے کہ پلانٹ منیجر سہیل احمد، جونیئر انجینئر دلدار علی چنا کو معطل کیا گیا، کمپنی کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فورمین علی حسن گولو، آپریٹر ایاز حسین، سعید احمد، اٹنڈینٹ سراج احمد اور اٹنڈینٹ الیاس احمد کو معطل کر دیا گیا ہے۔

سینٹرل پاور جنریشن کا کہنا ہے کہ معطل افسران و ملازمین روزانہ حاضری یقینی بنائیں گے، ان افسران و ملازمین کی غفلت سے پاور بریک ڈاؤن ہوا۔

متعلقہ خبریں