پاکستان

"چینی کو دوبارہ پر لگ گئے”۔۔۔ گھی کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ

چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پَر لگ گئے ہیں، چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور میں گھی کی قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

عوام ایک بار پھر ضروری اشیائے صرف کی قیمتوں کے بوجھ تلے دبنے لگے ہیں، ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت بڑھتے بڑھتے سو روپے تک پہنچ گئی ہے، چینی مہنگی ہونے سے دکان دار اور گھریلو صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔چینی کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر سو روپے ہوئی ہے، کنٹرول ریٹ پر چینی نہ ملنے کی وجہ سے چھوٹے دکان داروں نے چینی بیچنا ہی چھوڑدی۔

دوسری طرف چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور میں گھی کی قیمت میں بھی یکمشت 20 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں اضافے سے صارفین شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں