پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور عمر ایوب کے خلاف فیصلہ کن قدم اٹھا لیا گیا‘ پنجاب اسمبلی نے دونوں وزراء کو بڑا جھٹکا دے دیا گیا

تحقیقاتی کمیشن میں وزیر بجلی و پانی سمیت تمام متعلقہ افسران کو طلب کیا جائے،غفلت بھرتنے والے افراد کا تعین کرے اور رپورٹ پبلک کرے

پنجاب اسمبلی نے دونوں وزراء کو بڑا جھٹکا دے دیا گیا جس کے بعد بتایا جا رہا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور وفاقی وزیر عمر ایوب کے خلاف فیصلہ کن قدم اٹھا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے بجلی کے ملک گیر بریک ڈاون پر وفاقی وزرا عمر ایوب اور فیصل واوڈا کے استعفوں کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔ ایم پی اے سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بجلی کے ملک گیر بریک ڈاون کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن میں وزیر بجلی و پانی سمیت تمام متعلقہ افسران کو طلب کیا جائے، کمیشن فرائض میں غفلت بھرتنے والے افراد کا تعین کرے اور ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پبلک کرے۔ سمیرا کومل نے پیش قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک وفاقی وزیر عمر ایوب اور فیصل واوڈا مستعفی ہوں۔

متعلقہ خبریں