پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت کے زیر انتظام ملنے والے اداروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا‘ تبدیلی سرکار کے خلاف بڑی تحریک کا اعلان

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 22 روپے تک فی کلو مہنگا کردیا گیا ہے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 27 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا ہے

حکومت کے زیر انتظام ملنے والے اداروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا‘ جس کے بعد عوام نے تبدیلی سرکار کے خلاف بڑی تحریک کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 22 روپے تک فی کلو مہنگا کردیا گیا ہے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 27 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔ واضح رہے ڈھائی ہفتے قبل بھی مختلف برانڈز کے گھی 43 روپے اور کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں