پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن‘ تحقیقات رپورٹ میں ایسے کردار سامنے آگئے کہ حکومت کو انتہائی قدم اٹھانا پڑ گیا

غلط سوئچنگ سے ٹرانسمیشن لائن میں خرابی پیدا ہوئی اور این ڈی ٹی سی کا ٹرانسمیشن سسٹم ٹرپ کر گیا: سی ای او حماد عامر ہاشمی

ملک بھر میں گذشتہ دنوں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات رپورٹ میں ایسے کردار سامنے آگئے جس کے بعد حکومت کو انتہائی قدم اٹھانا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او گدو پاور حماد عامر ہاشمی نے انکوائری کمیٹی بنائی جس نے مختلف لوگوں کے انٹرویو کیے۔اس دوران اولڈ گدو پاور پلانٹ کی پوری شفٹ غفلت کی مرتکب پائی گئی۔ بریک ڈان گدو پاور پلانٹ کے اولڈ یونٹ میں عملے کی طرف سے غلط آپریشن کے باعث ہوا۔600 میگا واٹ کے گدو پاور پلانٹ کے اولڈ یونٹ سے بلوچستان کو بجلی سپلائی کی جاتی ہے۔غلط سوئچنگ سے ٹرانسمیشن لائن میں خرابی پیدا ہوئی اور این ڈی ٹی سی کا ٹرانسمیشن سسٹم ٹرپ کر گیا۔سینٹر پاور جنریشن کمپنی گدو پاور پلانٹ کے سی ای او حماد عامر ہاشمی سے کہا کہ انکوائری کمیٹی دو روز میں اپنی رپورٹ مکمل کرے گی۔

واضح رہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوینسی اچانک 50سے 0 پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بلیک آٹ ہوا۔ پاورڈویژن کے مطابق فریکونسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی گئی۔بلیک آٹ کے بعد تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو تی ر ہی تاکہ ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا. پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادلاہورکراچیکوئٹہ اور پشاور سمیت تقریبا ملک کے تمام بڑے شہروں میں بجلی کی بندش ہوئی۔

زرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، بفرزون، لیاقت آباد، تین ہٹی، ایف بی ایریا، سرجانی ٹان اختر کالونی، لیاری سمیت کئی علاقوں میں رات گئے بجلی منقطع ہوگئی اور اندھیرا چھا گیا اسی طرح لاہور میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کر گئیں جس سے تقریبا پورا شہر اندھرے میں ڈوب گیابریک ڈان کے باعث دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں فیصل آباد، گوجرانوالہ، رحیم یارخان، بہاولپور، کوئٹہ اور پشاور میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی.بجلی کئی گھنٹوں کے بعد بحال ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں