پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نوازشریف کے ساتھ لندن میں کس معاملہ پر مذاکرات چل رہے ہیں‘پیغام لے کر کون گیا؟ اہم سیاسی کردار منظر عام پر آنے کے بعد تہلکہ مچ گیا

میرے خیال میں شاہد خاقان عباسی باقاعدہ پیغام لے کر گئے ہیں اور بات چیت چل رہی ہے،اب دیکھنا چاہیے کہ اس بات چیت کا نتیجہ کیا نکلا ہے

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ لندن میں کس معاملہ پر مذاکرات چل رہے ہیں پیغام لے کر کون گیا؟ اہم سیاسی کردار منظر عام پر آنے کے بعد تہلکہ مچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار ظفر ہلالی نے انکشاف کیا کہ لندن میں نواز شریف سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل وزیر اعظم عمران خان نے اشارہ دیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی امریکہ بہن کی عیادت کرنے نہیں گئے بلکہ سیاسی بات چیت ہور ہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی لندن میں وہ رول پلے کر رہے ہیں جو محمد علی درانی نے ادھر شہباز شریف کے ساتھ پلے کیا تھا۔

سینئر صحافی ظفر ہلالی نے پروگرام میں کہا کہ میرے خیال میں شاہد خاقان عباسی باقاعدہ پیغام لے کر گئے ہیں اور بات چیت چل رہی ہے،اب دیکھنا چاہیے کہ اس بات چیت کا نتیجہ کیا نکلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں ایک طریقہ کار ہے ان ڈیفینیٹ لیو ٹو سٹے (آئی ایل ایس)، یا نواز شریف کو یہ مل گیا ہے یا ملنے والا ہے۔ یہ طریقہ کار چلی کے صدر کے لیے نکلا تھا،وہ بہت سے لوگوں کو قتل کر کے بھاگ گیا تھا، اسپین سے اس کو بیماری تھی تو وہ گیا لندن، چلی نے کہا کہ اس کو واپس بھیجو،جواب ملا کہ نہیں اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اس بنیاد پر ادھر آیا ہے،وہ یہاں آئی ایل ایس کی وجہ سے رہ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئی ایل ایس کی تین شرائط ہوتی ہیں، پہلا کہ آپ کو کوئی بیماری ہونی چاہیے،دوسرا یہ کہ آپ کے پاس اتنے ذرائع ہونے چاہئیے کہ تم اپنے آپ کو سپورٹ کروگے، تیسری بات کہ سب ٹیکسز کو ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں