پاکستان

نواز شریف نے برطانیہ میں قیام کے دوران کتنا ٹیکس دیا اور ان کو کون کون سی سہولیات دستیاب ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نواز شریف کی برطانیہ میں ایسی سرمایہ کاری ہے جس سے سالانہ 30 ملین پانڈز کا ٹیکس بھی نکل رہا ہے: سینئر صحافی و تجزیہ کار ظفر ہلالی

مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانیہ میں قیام کے دوران کتنا ٹیکس دیا اور ان کو کون کون سی سہولیات دستیاب ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار ظفر ہلالی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف برطانیہ میں 30 ملین پانڈ سالانہ ٹیکس دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی برطانیہ میں ایسی سرمایہ کاری ہے جس سے سالانہ 30 ملین پانڈز کا ٹیکس بھی نکل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے نواز شریف کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف وطن واپس آنے کی کوشش ضرور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف طبی بنیاد پر لندن گئے ہیں، یہ کہاں لکھا ہے کہ وہ کوئی سیاسی بیان نہیں دیں گے۔ وہ بالکل دیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف پاکستان واپس آنے کی بھی کوشش کریں گے، وہ ابھی بھی سیاسی لیڈر ہیں، اور بات چیت انہی کے ساتھ ہو رہی ہے۔ جو طاقتور حلقے ہیں وہ نواز شریف سے ہی مذاکرات کر رہے ہیں، نواز شریف سیاست میں ہیں اور رہیں گے۔

متعلقہ خبریں