پاکستان

پنجاب میں شدید دھند کا راج،موٹر وے اور شاہراہیں بند،ٹریفک معطل

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے للہ انٹر چینج تک بند ہے۔موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔علاوہ ازیں مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، کسوال اور چیچہ وطنی سمیت متعدد علاقوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

متعلقہ خبریں