پاکستان

پاک بحریہ کی آبدوزوں کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں آبدوزوں سے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا

امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نےمیزائلزاورتارپیڈوزفائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ پاک بحریہ کی آبدوزوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کونشانہ بنایا۔ میزائلزاورتارپیڈوزفائرنگ کا شاندارمظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیااورکہا کہ پاک بحریہ کے جوان اورآفیسرزملکی سمندری سرحدوں اوربحری اثاثوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیارہیں ۔

متعلقہ خبریں