پاکستان

ن لیگی رہنما احسن اقبال نےنیا وکیل کرلیا مگرکیوں؟

احسن اقبال کےسابق وکیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں جج تعینات ہوگئےہیں جس کی وجہ سےانہیں اپنا وکیل تبدیل کرنا پڑا

مسلم لیگ نون کےرہنما احسن اقبال نےاپنےخلاف اسلام آباد احتساب عدالت میں زیرِسماعت نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں نئےوکیل ذوالفقارعباس نقوی کی خدمات حاصل کرلیں۔ احسن اقبال کےوکیل ذوالفقارعباس نقوی نےوکالت نامہ جمع کراتےہوئےعدالت سےسماعت کے التواء کی استدعا کردی۔ احسن اقبال کےوکیل نےاستدعاکی کہ ریفرنس پورا پڑھنا ہے،اس سےپہلےملزمان کےبیانات نہ قلم بند کیئےجائیں۔ عدالت نےاستدعا منظورکرتےہوئےکیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔ واضح رہےکہ احسن اقبال کےسابق وکیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں جج تعینات ہوگئےہیں جس کی وجہ سےانہیں اپنا وکیل تبدیل کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں