پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پنجاب کو تباہ و برباد کس نے کیا اور ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کے لئے شہباز شریف کا کردار کیا رہا؟ صحافی جاوید چوہدری بول پڑے

پنجاب کی پوری تاریخ میں میاں شہباز شریف سے زیادہ کسی حکمران نے کام نہیں کیا پنجاب کو ہر دور میں تباہ ضرور کیا گیا

سینئر صحافی جاوید چوہدری نے پنجاب کو تباہ و برباد کس نے کیا اور ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کے لئے شہباز شریف کا کردار کیا رہا ہے سب کچھ بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب کی پوری تاریخ میں میاں شہباز شریف سے زیادہ کسی حکمران نے کام نہیں کیا پنجاب کو ہر دور میں تباہ ضرور کیا گیا لیکن اسے بنانے کا کام شہباز شریف کے علاوہ کسی نے نہیں کیا لیکن کیا نتیجہ نکلا؟ یہ نیب کی حراست میں پرفارمنس کی سزا بھگت رہے ہیں احد چیمہ کا قصور بھی یہی تھا اس نے ریکارڈ مدت میں پنجاب کو میٹروز اور بجلی کا تحفہ دیا یہ اگر کام نہ کرتا تو ملک آج بھی اندھیرے میں ڈوبا ہوتا اور لاہور راولپنڈی اور ملتان کی شہری زندگی ٹریفک جام میں سسک رہی ہوتی۔

یہ بے چارہ بھی 35ماہ سے اپنے کارناموں کی سزا بھگت رہا ہے چناں چہ آپ ملک کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں قائداعظم سے لے کر شہباز شریف تک جس نے بھی کام کیا جس نے بھی ملک پر احسان کیا وہ جیل ضرور پہنچا جب کہ ملک توڑنے ملک کو نقصان پہنچانے اور کچھ نہ کرنے والے لوگ عزت اور آبرو کے ساتھ گھروں میں بیٹھے رہے یہ کیا ہے؟ یہ ہماری اینٹی ڈویلپمنٹ سوچ ہے اورہم اینٹی بزنس بھی ہیں آپ ملک میں دکان یا دفتر کھول کر دکھا دیں سسٹم آپ کو عبرت کا نشان بنا دے گا آپ ٹیکس نہ دیں آپ کو کوئی نہیں پوچھے گا لیکن آپ اگر ٹیکس پیئر ہیں تو پھر آپ کی پوری عمر فائلوں میں گزرے گی پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے جس میں ہر بزنس مین کے خلاف مقدمہ ضرور بنتا ہے اور اس کی زندگی مقدمہ بازیوں اور سرکاری دفتروں میں گزرتی ہے۔

متعلقہ خبریں