پاکستانفیچرڈ پوسٹ

راولپنڈی جانے سے پہلے پی ڈی ایم کہاں کھڑاک کرے گی؟ عمران خان کی نیندیں اڑا دینے والا فیصلہ سنا دیا گیا‘ بڑی ہلچل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کل 13 جنوری کو بلوچستان کے ضلع لورالائی میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

راولپنڈی جانے سے پہلے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کہاں کھڑاک کرے گی؟ وزیراعظم عمران خان کی نیندیں اڑا دینے والا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈیم ایم)کے زیر اہتمام لورالائی کے میونسپل گرانڈ میں جلسہ کل ہوگا جس میں پی ڈی ایم میں شامل 11 جماعتوں کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔ جلسے میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت اتحاد کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ حکومت مخالف اتحاد میں شامل جماعتوں کے کارکنوں نے ابھی سے ہی جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، جلسہ گاہ کی صفائی کردی گئی ہے جب کہ جلسہ گاہ اور شہر میں پارٹیوں کے جھنڈے آویزاں کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں جلسے کے مثر انتظامات کے لیے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی کارنر میٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں