پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تقرری کا معاملہ، عدالت نے حکومت کو زور دار جھٹکا دے دیا، تحریک انصاف ہل کر رہ گئی

نعیم بخاری کی تقرری سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیس کافیصلہ کیا جائے

نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تقرری کا معاملہ، عدالت نے حکومت کو زور دار جھٹکا دے دیا،جس کے بعد تحریک انصاف ہل کر رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تقرری کیس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ نعیم بخاری کی تقرری سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیس کافیصلہ کیا جائے،آئندہ سماعت پرنعیم بخاری کی تقرری پر عدالت کو مطمئن کریں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں نعیم بخاری کی بطور چیئرمین سرکاری ٹی وی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،سماعت اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاکہ سپریم کورٹ کافیصلہ موجود ہے،نعیم بخاری کو عمر کی عاریت کس نے دی ہے،وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ کابینہ ڈویژن نے عمر کی رعایت دی ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کابینہ ڈویژن عمر رعایت نہیں دے سکتا،نعیم بخاری کی تقرری سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیس کافیصلہ کیا جائے،آئندہ سماعت میں نعیم بخاری کی تقرری پر عدالت کو مطمئن کریں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت14 جنوری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں