پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نیب کیسز میں اب تک کتنی رقم وصول کی گئی؟ چیئرمین نیب کے تمام دعوؤں کا پول کھول دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے، سب حیران

نیب راولپنڈی نے 196 ارب 22 کروڑ سے زائد جبکہ نیب لاہور نے 92 ارب 2 کروڑ سے زائد کی رقم کی برآمدگی کا دعوی کیا تھا

نیب کیسز میں اب تک کتنی رقم وصول کی گئی ہے چیئرمین احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال کے تمام دعوؤں کا پول کھول دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)نے کیسز سے ریکارڈ لیے بغیر برآمدگی کے اعداد وشمار جاری کردیے۔ ایک ہفتہ قبل وزیراعظم عمران خان نے نیب کی کارکردگی کو سراہا تھا اور اپنے بیان میں کہا تھا کہ نیب نے گزشتہ دو سال میں 389 ارب روپے کی وصولی کی ہے لیکن ذرائع کے مطابق نیب نے کیسز سے ریکارڈ لیے بغیر برآمدگی کے اعداد وشمار جاری کیے اور نیب نے کس کیس میں کتنی رقم برآمد کی فی الحال ریکارڈ دستیاب نہیں۔

ترجمان نیب نے کہا ہے کہ ریکارڈ اکٹھا کر رہے ہیں، اسے سالانہ رپورٹ میں شائع کریں گے۔ نیب راولپنڈی نے 196 ارب 22 کروڑ سے زائد جبکہ نیب لاہور نے 92 ارب 2 کروڑ سے زائد کی رقم کی برآمدگی کا دعوی کیا تھا۔ نیب کراچی نے 80 ارب 97 کروڑ 57 لاکھ، نیب سکھر نے 16 ارب 88 کروڑ 20 لاکھ روپے اور نیب خیبر پختونخوا نے 13کروڑ 17 لاکھ 80 ہزار روپے ریکوری کا دعوی کیا تھا۔ نیب بلوچستان نے 4 کروڑ 87 لاکھ 28 ہزار اورنیب ملتان نے 49 کروڑ 98 لاکھ 20 ہزار روپے ریکوری کا دعوی کیا تھا۔

متعلقہ خبریں