پاکستان

سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا‘ اعتزاز احسن کے دعویٰ سے اپوزیشن میں تشویش کی لہر

آصف علی زرداری فوری طور پر عمران خان کے استعفے کے حق میں نہیں اور ان کی راولپنڈی مارچ جیسے عزائم پر رائے مختلف ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری وزیراعظم عمران خان کے حق میں ہیں جس کے بعد اپوزیشن میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو نواز شریف کو واپس آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری فوری طور پر عمران خان کے استعفے کے حق میں نہیں اور ان کی راولپنڈی مارچ جیسے عزائم پر رائے مختلف ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے بیانات پر پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ پارٹی رہنماں قمرالزمان کائرہ، چوہدری منظور، نوید قمر، اور خورشید شاہ نے درخواست کی ہے کہ جماعت کے بیانیے کے خلاف بیانات نہ دیا کریں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے قائد مسلم لیگ ن پر الزام عائد کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف نے اپنے ارکین قومی اسمبلی کے ووٹ فروخت کیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پیسے نہیں لیے بلکہ 80 ایم این ایز کے ووٹ دے کر این آر او کیا ہے۔ عمران خان کہتے رہے کہ این آر او نہیں دوں گا مگر اب دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نوازشریف پر اعتبار نہیں کیا اور پیپلزپارٹی بھی ووٹ دینے کے حق میں نہیں تھی۔ نوازشریف کس بات کے تحت ملک سے باہر گئے، آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر نوازشریف نے پھرتی دکھائی، ن لیگ کے قائد نے لمبا خط خواجہ آصف کو بھیجا۔ پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بلاول میں قابلیت کا کوئی شک نہیں، ہم جیسے بہت سے رہنما لگے ہوئے ہیں کہ بلاول پاکستان پیپلزپارٹی کا مکمل کنٹرول سنبھالے اور اب ایک نوجوان سے قد آور سیاستدان کی جانب بلاول بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں